Friday, June 27, 2025
spot_img
ہومپاکستانپی ٹی آئی کا انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن کی تنظیم نو کا فیصلہ، کمیٹی قائم

پی ٹی آئی کا انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن کی تنظیم نو کا فیصلہ، کمیٹی قائم

پاکستان تحریک انصاف کا انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن (آئی ایس ایف )کی تنظیم نو کا فیصلہ ،پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل و وفاقی اسد عمر کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و وزیر مملکت فرخ حبیب کی سربراہی میں 5 رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی ۔
کمیٹی کو آئی ایس ایف باڈیز تقرری کیلئے سڑکچر اورموثر ممبر شپ میکنزم تجویز کرنے کا ٹاسک سونپا گیا ہے ،کمیٹی کو ٹاسک مکمل کرنے کے لئے 15 یوم کا وقت دیا گیا ہے ۔فرخ حبیب آئی ایس ایف کوفعال بنانے اور منظم انداز میں چلانے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔