Tuesday, July 1, 2025
ہومدنیاچین کی ماحول دوست کوششوں کا عالمی سطح پر اعتراف

چین کی ماحول دوست کوششوں کا عالمی سطح پر اعتراف

معروف میڈیا ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کی ایک حالیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سرمائی اولمپکس کے دوران “بیجنگ بلیو” پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بیجنگ کے فضائی معیار میں گزشتہ سالوں کے مقابلے میں “نمایاں طور پر” بہتری آئی ہے۔ سرمائی اولمپکس کے دوران بہترین آب و ہوا کی بدولت کھلاڑی سٹیڈیم سے باہر بیجنگ کے آس پاس شاندار مناظر سے محظوظ ہو رہے ہیں۔ رپورٹ میں نشاندہی کی گئی کہ حالیہ برسوں میں چینی حکومت نے فضائی معیار کو بہتر بنانے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ اس ضمن میں کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس کے لیے سخت معیار اور شاہراہوں پر موٹر گاڑیوں کی مخصوص کم تعداد سمیت ماحولیاتی تحفظ سے متعلق دیگر اقدامات شامل ہیں۔اسی طرح قدرتی گیس یا برقی حرارتی نظام آہستہ آہستہ کوئلے سے چلنے والی حرارت کی جگہ لے رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اگرچہ موجودہ مرحلے پر کوئلہ اب بھی چین کے توانائی کے ڈھانچے میں ایک اہم مقام رکھتا ہے، لیکن یہ واضح ہے کہ چین نے کاربن اخراج میں کمی میں نمایاں پیش رفت کی ہے اور تیزی سے صاف توانائی جیسے شمسی توانائی اور ہوا کی توانائی کو ترقی دے رہا ہے۔ رپورٹ میں مبصرین کے حوالے سے کہا گیا کہ تبدیلی آ رہی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔