Monday, June 30, 2025
ہومپاکستانایرانی وزیر داخلہ احمد وحیدی ایک روزہ دورے پرکل پاکستان پہنچیں گے

ایرانی وزیر داخلہ احمد وحیدی ایک روزہ دورے پرکل پاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد،وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی خصوصی دعوت پر ایرانی وزیر داخلہ ڈاکٹر احمد وحیدی پیر کو پاکستان پہنچیں گے۔
شیخ رشید احمد نور خان ایئر بیس پر معزز مہمان کا استقبال کریں گے۔اپنے ایک روزہ دورہ پاکستان کے دوران ایرانی وزیر داخلہ اہم سرکاری حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ ایرانی وزیر داخلہ وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کریں گے۔ایرانی وزیر داخلہ اپنے وفد کے ہمراہ پاکستانی ہم منصب شیخ رشید احمد سے ملاقات کریں گے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ پاک ایران بارڈر مینجمنٹ اور قیدیوں کے تبادلے پر بات چیت ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔