اسلام آباد۔۔۔۔ وفاقی ترقیاتی ادارے (کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی) کی انتظامیہ کی ہدایت پر شعبہ انفورسمنٹ نے منگل کو اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ضلعی انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کی معاونت سے تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے کے لئے متعدد کارروائیاں کیں جس میں متعدد غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کردی گئیں اور سرکاری اراضی پر قبضے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے تجاوزات کنندگان کا 6 ٹرک سامان ضبط کرلیا گیا تفصیلات کے مطابق ان کارروائیوں کا آغاز اسلام آباد کے علاقے جھنگی سیداں نزد این ایچ اے آفس سے کیا گیا جہاں سرکاری اراضی پر قبضے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ایک غیرقانونی کمرے کو بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کردیا گیا۔ اسی طرح جی ٹی روڈ کے علاقے میں بھی کارروائی کرتے ہوئے شعبہ انفورسمنٹ نے ایک زیر تعمیر غیر قانونی چار دیواری کو بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کردیا اور سرکاری اراضی پر قبضے کی کوشش کو ناکام بنادیا۔ مزیدبرآں اسلام آباد کے سیکٹر آئی الیون، ٹمبر مارکیٹ میں کارروائیوں کے دوران تجاوزات کنندگان کا 6 ٹرک سامان بھی ضبط کرلیا گیا۔ علاوہ ازیں سیکٹر آئی ایٹ ون، مغل مارکیٹ میں بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی پر پلازہ پر قائم ایک غیر قانونی کمرہ بھی بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کردیا گیا بعد ازاں اسلام آباد کے علاقے راول ٹاؤن میں بھی شعبہ انفورسمنٹ نے مختلف کارروائیوں کے دوران دو غیر قانونی کمرے اور ایک غیر قانونی چار دیواری کو بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کردیا۔ اسی طرح اسلام آباد کے نواحی علاقے میں بھی کارروائیوں کے دوران دو غیر قانونی کمرے اور ایک غیر قانونی چار دیواری کو بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کردیا گیا اور سرکاری اراضی پر قبضے کی کوشش کو ناکام بنادیا گیا۔ اس موقع پر سی ڈی اے انتظامیہ کا کہنا تھا کہ سرکاری اراضی کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اور قبضہ مافیا سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور ان اقدامات کا مقصد اسلام آباد کو غیرقانونی تعمیرات اور تجاوزات سے پاک رکھنا ہے۔
اسلام آباد میں تجاوزارت اور غیرقانونی تعمیرات مسمار، 6 ٹرک سامان ضبط
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔