Friday, June 27, 2025
spot_img
ہومپاکستانتحریک انصاف کا ملک بھر میں جلسے شروع کرنے کا فیصلہ

تحریک انصاف کا ملک بھر میں جلسے شروع کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔اجلاس میں تحریک کا بڑے پیمانے پر جلسے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا، وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے جلسے کے پلان کی منظوری دے دی۔حکمران جماعت پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بڑے پیمانے پر پاور شو کرے گی، وزیراعظم عمران خان نے ای سی سی کمیٹی کو بطور پارٹی چیئرمین گائیڈ لائنز جاری کردیں۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں کے پی کے دوسرے مرحلے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم نے عوامی رابطہ مہم کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعظم نے پارٹی رہنماوں کو انتخابی حکمت عملی سے متعلق اہم ہدایات بھی جاری کیں

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔