Monday, July 7, 2025
ہومپاکستانسی ڈی اے کی تجاوزات کیخلاف متعدد کارروائیاں، 5 ٹرک سامان ضبط

سی ڈی اے کی تجاوزات کیخلاف متعدد کارروائیاں، 5 ٹرک سامان ضبط

اسلام آباد(آئی پی ایس ) سی ڈی اے کی انتظامیہ کی ہدایت پر شعبہ انفورسمنٹ نے بدھ کے روز اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ضلعی انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کی معاونت سے تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے کے لئے متعدد کارروائیاں کیں جسمیں متعدد غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کردی گئیں اور تجاوزات کنندگان کا 5 ٹرک سامان بھی ضبط کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ان کارروائیوں کا آغاز اسلام آباد کے علاقے پارک روڈ سے کیا گیا جسمیں روال ڈیم چوک تا چھٹہ بختاور تک روڈ کے دونوں اطراف درجنوں غیر قانونی مختلف نوعیت کے چھوٹے بڑے سٹالز بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کرتے ہوئے سرکاری اراضی پر قبضے کی کوشش کو ناکام بنادیا اور سرکاری اراضی واگزار کرالی۔ ان تجاوزات سے ٹریفک کی روانی میں خلل پیدا ہورہا تھا آپریشن کے بعد ان راہدریوں کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔بعد ازاں اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین ٹو سے ملحقہ گرین بیلٹ پر قبضے کی غرض سے بنائی گئی نئی چار دیواری کو بھی بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کردیا گیا اور سرکاری اراضی پر قبضے کی کوشش کو ناکام بنادیا گیا۔اس موقع پر سی ڈی اے انتظامیہ کا کہنا تھا کہ سرکاری اراضی کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اور قبضہ مافیا سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور ان اقدامات کا مقصد اسلام آباد کو غیرقانونی تعمیرات اور تجاوزات سے پاک رکھنا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔