Friday, June 27, 2025
spot_img
ہومدنیاچینی ریڈ کراس کی جانب سے 10 ملین یوآن مالیت کا امدادی سامان افعا نستا ن کے حوالے

چینی ریڈ کراس کی جانب سے 10 ملین یوآن مالیت کا امدادی سامان افعا نستا ن کے حوالے

بیجنگ ()
چینی ریڈ کراس سوسائٹی کی جانب سے افغان ہلال احمر سوسائٹی کے لیے امدادی مواد کی حوالگی کی تقریب کابل میں افغان ہلال احمر سوسائٹی کے ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوئی۔
افغانستان میں چین کے سفیر وانگ یو نے چینی ریڈ کراس کی جانب سے امدادی سامان افغان ہلال احمر سوسائٹی کے حوالے کیا۔ اس امدادی مواد میں طبی آلات اور سازوسامان شامل ہیں تاکہ افغان عوام کے طبی اور صحت کے معیار کو بہتر بنانے میں مدد ملے۔ اس بار چینی ریڈ کراس نے 10 ملین یوآن مالیت کا امدادی سامان افغان ہلال احمر سوسائٹی کے حوالے کیا، جس سے افغان عوام کے ساتھ چینی عوام کی گہری دوستی کا بھرپور اظہار ہوتا ہے۔
افغان ہلال احمر سوسائٹی کے چیئرمین حارث نے کہا کہ چینی ریڈ کراس کی جانب سے قیمتی امدادی سامان افغان عوام کی مشکل صورتحال کو کافی حد تک کم کرے گا اور وہ جلد از جلد کابل اور افغانستان کے مختلف صوبوں کے ہسپتالوں میں یہ سامان تقسیم کر یں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔