Sunday, December 22, 2024
ہومپاکستانسی ڈی اے ، ڈیزائن ویٹنگ کمیٹی نے شہر اقتدار کے 10تعمیراتی منصوبوں کے نقشوں کی منظوری دے دی ،6ڈیزائنز شرائط کے ساتھ منظور ، 3منصوبوں کے نقشوں کی منظوری موخر

سی ڈی اے ، ڈیزائن ویٹنگ کمیٹی نے شہر اقتدار کے 10تعمیراتی منصوبوں کے نقشوں کی منظوری دے دی ،6ڈیزائنز شرائط کے ساتھ منظور ، 3منصوبوں کے نقشوں کی منظوری موخر

اسلام آباد،وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے )کی ڈیزائن ویٹنگ کمیٹی نے شہر اقتدار کے 10تعمیراتی منصوبوں کے نقشوں کی منظوری دے دی ،جن میں سے 6منصوبوں کے ڈیزائنز کو شرائط کے ساتھ منظور کیا گیا ہے جبکہ 3منصوبوں کے نقشوں کی منظوری موخر کر دی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے کی ڈیزائن ویٹنگ کمیٹی کے اجلاس میں مجموعی طور پر 13منصوبوں کے ڈیزائن پیش کئے گئے تھے۔ کمیٹی کی طرف سے گلبرگ گرینز ( اے اینڈ بی )اسلام آباد کے پلاٹ نمبر 8کے نقشے کو شرائط کے ساتھ منظور کیا گیا ہے جبکہ گلبرگ گرینز کے پلاٹ نمبر 6 کے ڈیزائن کی منظوری کو مزید غور کیلئے موخر کر دیا گیا ہے۔ بزنس ایونیو گلبرگ گرینز کے پلاٹ نمبر 11سی کے نقشے کو بھی شرائط کے ساتھ منظور کیا گیا ہے ، لہتراڑ روڈ پر رحمان انکلیو ہائوسنگ اسکیم کے پلاٹ نمبر 19،20اور 21 پر کمرشل بلڈنگز کی تعمیر کے ڈیزائن کو اصل شکل میں منظور کر لیا گیا ہے جبکہ گلبرگ ریزڈینشیا ڈی مرکز کے پلاٹ نمبر 46اور 47کے تعمیراتی منصوبوں کے ڈیزائنز کو بعض شرائط کے ساتھ منظور کیا گیا ہے ۔ سی ڈی اے کمیٹی نے بزنس ایونیو گلبرگ گرینز(ڈی اینڈ ای ) اسلام آباد کے پلاٹ نمبر 8کے تعمیراتی منصوبے کے ڈیزائن کی منظوری کو مزید غور کیلئے موخر کر دیا ۔ اجلاس میں گلبرگ ریزڈینشیا ڈی مرکز کے پلاٹ نمبر 101کے نقشے کو شرائط کے ساتھ منظور کر لیا گیا جبکہ گلبرگ ریزڈینشیا ڈی مرکز میںگلی نمبر 7کے پلاٹ نمبر 71 کے ڈیزائن کو بھی بعض شرائط کے ساتھ منظور کیا گیا ہے۔ بزنس ایونیو گلبرگ گرینز(ڈی اینڈ ای ) اسلام آباد کے پلاٹ نمبر کے پلاٹ نمبر 21کے نقشے کو اصل شکل میں منظور کر لیا گیا ہے، بحریہ گارڈن سٹی میں گلی نمبر زیڈ 3کے پلاٹ نمبر 16کے نقشے کو شرائط کے ساتھ منظور کیا گیا ہے علاوہ ازیں بزنس سکوائر گلبرگ گرینز کے پلاٹ نمبر 19اور 20کے نقشوں کی منظوری کا معاملہ موخر کر دیا گیا ہے،کمیٹی نے موضع لوہی بھیر میں مال آف عربیہ کی توسیع کے نقشے کو بھی اصل شکل میں منظور کر لیا ہے جبکہ سیکٹر بی 17میں پلاٹ نمبر 17کے ڈیزائن کو بھی اصل شکل میں منظور کر لیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔