بیجنگ ( ما نیٹر نگ ڈیسک)
“چین-افریقہ محبت” کے عنوان سے چینی فلم اور ٹیلی ویژن پروگرام کی نمائش اور افریقی ناظرین کے لیے ایوارڈز کے مقابلے کی سرگرمی کا دوسرا سیزن کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ تقریباً ایک ماہ کی نمائش کے دوران چائنا میڈیا گروپ کے فلم اینڈ ٹیلی ویژن ٹرانسلیشن پروڈکشن سنٹر کے ذریعے چھ زبانوں میں ترجمہ کی گئی 50 سے زائد شاندار چینی فلمز اور ٹیلی ویژن پروگرامز کو افریقی ممالک میں بیس بڑےذرائع ابلاغ کے ذریعے نشر کیا گیا ہے۔
“چین-افریقہ محبت” نمائش کی سرگرمیوں کا دوسرا سیزن “چین-افریقہ تعاون، لوگوں کی زندگی، غربت کےخاتمے اور ثقافتی وراثت” کے مرکزی خیال کے ساتھ آنے والے دنوں میں افریقی ممالک میں دکھایا جائے گا جس میں افریقی ناظرین کے لیے زیادہ متنوع اور جدید چین دکھاتے ہوئے چین کے غربت کے خاتمے اور ترقی کے تجربے کو مزید واضح انداز میں متعارف کروایا گیا ہے۔
افریقی ناظرین کے لیے نمائش میں موجود فلم اور ٹیلی ویژن پروگرامز کی نہ صرف انگریزی، فرانسیسی، عربی اور پرتگالی میں ڈبنگ کی گئی ہے بلکہ مشرقی اور مغربی افریقہ کے ناظرین کے لیے سواحلی اور ہاؤسا زبانوں میں بھی ان کی ڈبنگ کی گئی ہے۔