بیجنگ ( ما نیٹر نگ ڈیسک)اورمچی میں، غیرملکی صنعتی و تجارتی نمائندوں کے لیے”سنکیانگ ایک حیرت کدہ ہے ” کے موضوع پر ورچوئل اجلاس منعقد ہوا جس میں سنکیانگ کی اقتصادی و سماجی ترقی کی حقیقی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سنکیانگ ویغور خوداختیار علاقے کی جنرل لیبر یونین کے چیئرمین الزت احمدجان نے کہا کہ رواں سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں سنکیانگ کے علاقائی جی ڈی پی میں سال بہ سال آٹھ اعشاریہ آٹھ فیصد کا اضافہ ہوا جب کہ بیرونی تجارت کی کل مالیت میں گیارہ اعشاریہ چھ فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔اکتوبر کے اواخر تک چائنا ریلوے ایکسپریس کی سنکیانگ سے گزرنے والی ریل گاڑیوں کی کل تعداد 33 ہزار رہی جو پورے ملک کے نصف سےزیادہ ہے۔خرگوس ڈرائی پورٹ کے حوالے سے مقامی اہلکار نے بتایا کہ یہاں سے ریل گاڑیاں جرمنی ،پولینڈ،ترکی اور روس سمیت اٹھارہ ممالک تک جاتی ہیں۔
اجلاس میں سنکیانگ میں بیرونی تجارت،کھلے پن،ماحولیاتی تحفظ،ای کامرس اور دی بیلٹ اینڈ روڈ کی ترقی سے متعلق تفصیلات سےبھی آگاہ کیا گیا۔
چین میں غیرملکی صنعتی و تجارتی نمائندوں کے لیے”سنکیانگ ایک حیرت کدہ ہے ” کے موضوع پر ورچوئل اجلاس
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔