بیجنگ ( ما نیٹر نگ ڈیسک)
سنکیانگ ویغور خوداختیار علاقے کی حکومت نے ایک خصوصی پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں سنکیانگ سے متعلق حقائق پر مبنی اعدادوشمار، متعلقہ تفصیلات اور مقامی افراد کے تجربات کے ذریعے مغربی ممالک کی جھوٹ کو بے نقاب کیا گیا۔
سنکیانگ ویغور خوداختیار علاقے کے پریس ترجمان نے بتایا کہ “سنکیانگ میں روزگار کی ضمانت ” کے عنوان سے وائٹ پیپر اور اقلیتوں کی روزگار سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ سمیت دیگر متعلقہ مواد سے ظاہر ہوتا ہے کہ سنکیانگ کے عوام نہ صرف اپنی مرضی سے باعزت روزگار سے وابستہ ہیں بلکہ یہاں مزدوروں اور انسانوں کے حقوق کے بین الاقوامی معیار کے مطابق روزگار کی فراہمی کی گئی ہےجو سنکیانگ عوام کی ایک پرسکون زندگی کے لیے ان کی خواہشات کے عین مطابق ہے۔
کپاس کی صنعت سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ سنکیانگ میں کپاس کی پیداوار میں مشینری کا وسیع پیمانے پراستعمال ہوتا ہے اور کاٹن ٹیکسٹائل کی صنعت میں روزگار کے تقریباً دس لاکھ مواقع فراہم کیے گئے ہیں جو غربت کے خاتمے کا ایک اہم ذریعہ بنےہیں۔متعلقہ کمپنی کے انچارج ما گو چھیانگ نے بتایا کہ ایک مزدور بارہ سے تیس ہزار یوان سالانہ کما سکتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ امریکہ کے بعض افراد کی جانب سے بارہا سنکیانگ کی اقلیتوں کا “خیال رکھنے “کا دعوی کیا جاتا ہے لیکن حقیقت میں ان کا مقصد سنکیانگ کی ترقی میں ایسی رکاوٹ پیدا کرنا ہے جس سے سنکیانگ کے عوام کو ایک بہتر زندگی سےمحروم کیا جائے گا ، ان کی یہ سازش ناکام ہوگی۔