Monday, February 24, 2025
ہومدنیاچین کا مقصد امریکہ کو پیچھے چھوڑنا یا پھر مقابلہ بازی نہیں ہے، چینی وزارت خارجہ

چین کا مقصد امریکہ کو پیچھے چھوڑنا یا پھر مقابلہ بازی نہیں ہے، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ ( ما نیٹر نگ ڈیسک) چین کی وزارت خارجہ کے تر جمان چاو لی جیان نے کہا ہے کہ ہم امریکہ کی مزید ترقی کے خواہاں ہیں ،چین کا مقصد کبھی بھی امریکہ کو پیچھے چھوڑنا یا اس کی جگہ لینا یا پھر مقابلہ بازی نہیں رہا ہے، بلکہ چین تو اپنی ترقی اور چینی عوام کی بہتر زندگی کے لیے کوشاں ہے ۔
انہوں نے ان خیا لا ت کا اظہار ایک پریس کانفرنس میں امریکی صدر جو بائیڈن کی جا نب سے 1.2ٹریلین ڈالر کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے بل پر دستخط کے حوا لے سے پو چھے گئے سوال پر کیا ۔

ترجمان نے کہا کہ دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے طور پر، چین اور امریکہ کے درمیان مفادات کا انضمام کہیں زیادہ ہے۔ چین اور امریکہ کے عوام سمیت دنیا کے تمام ممالک کے عوام کے مشترکہ مفادات کے تناظر میں تعاون ہی چین اور امریکہ کے لیے واحد صحیح انتخاب ہے۔ امریکہ کو اپنے رویہ درست کرنا چاہئے، چین اور چین کی ترقی کے بارے میں معقول نظریہ رکھنا چاہئے اور چین امریکہ تعلقات کی صحت مند اور مستحکم ترقی میں تعمیری کردار ادا کرنا چاہئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔