Wednesday, September 18, 2024
ہومدنیاکمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی انیسویں مرکزی کمیٹی کے چھٹے کل رکنی اجلاس میں اہم قراردادوں کی منظوری

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی انیسویں مرکزی کمیٹی کے چھٹے کل رکنی اجلاس میں اہم قراردادوں کی منظوری

بیجنگ (ما نیٹر نگ ڈیسک)

بیجنگ میں منعقدہ چار روزہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی انیسویں مرکزی کمیٹی کے چھٹے کل رکنی اجلاس میں دو اہم قراردادوں کی منظوری دی گئی جس میں گزشتہ ایک سو برسوں میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی حاصل کردہ بڑی کامیابیوں اور تاریخی تجربات کا جائزہ لیا گیا۔
پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے اجلاس سے اہم خطاب کیا اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی طرف سے اجلاس میں ورک رپورٹ بھی پیش کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی بیسویں قومی کانگریس سال دو ہزار بائیس کی دوسری ششماہی میں بیجنگ میں منعقد ہوگی۔

سی پی سی کی بیسویں قومی کانگریس جدید سوشلسٹ ملک کے جامع تعمیراتی مرحلے میں داخلے اور دوسرے صد سالہ ترقیاتی ہدف کی جانب بڑھنے کے اہم موقع پر منعقد ہونے والا ایک بے حد اہم اجلاس ہوگا جو سی پی سی اور ملک کے سیاسی عمل میں غیر معمولی اہمیت کا حامل ہوگا۔سی پی سی ملک کے تمام عوام کو ساتھ لے کر مشکلات کو دور کرتے ہوئے ،جدید سوشلسٹ ملک کی مکمل تعمیر،نئے عہد میں چینی خصوصیت کے سوشلزم کی عظیم کامیابی کے حصول نیز چینی قوم کی نشاۃ ثانیہ کی تکمیل کے لیے مزید خدمات سرانجام دے گی اور سی پی سی کی بیسویں قومی کانگریس کی بھرپور تیاری کرے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔