Monday, July 7, 2025
ہومپاکستانوزیراعظم کی زیر صدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس شروع

وزیراعظم کی زیر صدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس شروع

اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔ وزیراعظم اہم فیصلوں پر پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیں گے۔اجلاس میں قومی اسمبلی اجلاس بارے مشاورت ہوگی۔ اراکین اسمبلی کے مسائل بھی وزیراعظم سنیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پارٹی کے اجلاس میں پہنچ گئے ۔پارلیمانی پارٹی کا اجلاس شروع ہوگیا۔ڈاکٹر شہباز گل اور چیف ویپ عامر ڈوگر بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ وزیراعظم صاحب ڈی جی آئی ایس آئی کی سمری مل گئی جس پر وزیراعظم مسکرائے ہاتھ ہلایا اور کمیٹی روم میں داخل ہوگئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔