اسلام آباد(آئی پی ایس) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے کہا کہ غریبوں کو مساوی حقوق دینا ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے،حکومت کی غریبوں اور کمزور طبقے کو اوپر لانے کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔ بدھ کو اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے پاکستان بیت المال کے مینجنگ ڈائریکٹر ظہیر عباس کھوکھر نے ملاقات کی ،ملاقات میں سابق ائیر چیف سہیل امان بھی شریک تھے ۔اس موقع پر صوابی میں عالم آباد ویلفیر ٹاون کے قیام پر گفتگو ہوئی ۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ راشد میموریل ٹرسٹ کی سماجی شعبہ میں خدمات قابل تعریف ہیں،صوابی میں عالم آباد ویلفیئر کمپلکس میں پاک فصائیہ اور راشد میموریل ٹرسٹ کا کردار قابل تعریف ہے ۔ایم ڈی بیت المال نے اسپیکراسد قیصر کو مستحق افراد کی فلاح و بہبود کے لئے پاکستان بیت المال کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان ویلفیئر ٹان کے قیام سے نہ صرف صوابی بلکہ صوبہ خیبر پختونخواہ کے بے سہارہ اور یتیم بچوں، بیواوں اور دیگر نادار اور غریب خاندانوں کو رہائش کے ساتھ ساتھ تعلیم، صحت اور دیگر بنیادی سہولیات میسر ہوں گی۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان بیت المال کی غریب مریضوں کی مالی مغاونت کرنا قابل ستائش ہے ۔اسپیکر نے غریب مریضوں کو علاج معالجے کی مفت سہولت فراہم کرنے اور سویٹ ہومز میں یتیم بچوں کو سہولتیں فراہم کرنے کے حوالے سے پاکستان بیت المال کے کردار کو سراہا اور کہا کہ اسلامی فلاحی ریاست کے ذریعے ہمیں پاکستان میں انسانیت کا نظام لانا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ غریبوں کو مساوی حقوق دینا ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے،حکومت کی غریبوں اور کمزور طبقے کو اوپر لانے کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی سے ایم ڈی بیت المال کی ملاقات
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔