Monday, June 30, 2025
ہومپاکستاناوگرا نے جولائی کیلئے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی، نوٹیفکیشن جاری

اوگرا نے جولائی کیلئے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (سب نیوز)صارفین کے لیے اچھی خبر ہے کہ ماہ جولائی کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں 7 روپے 51 پیسے فی کلو گرام کمی کردی گئی، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)کی جانب سے جولائی کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو 11 کلو گرام کے سلنڈر کی قیمت میں 87 روپے 71 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت 2 ہزار 263 روپے ہوگئی۔
نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا کہ فی کلو قیمت میں 7 روپے 51 پیسے کمی کی گئی ہے، صارفین کے لیے ایل پی جی کی قیمت191 روپے 80 پیسے فی کلو گرام مقرر کی گئی۔نوٹیفکیش کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے آئندہ ماہ کے لیے ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔