Monday, June 30, 2025
ہومپاکستاندریائے سوات واقعے کے دن موسم خراب تھا، ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوسکتا تھا،بیرسٹر سیف

دریائے سوات واقعے کے دن موسم خراب تھا، ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوسکتا تھا،بیرسٹر سیف

پشاور (سب نیوز)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ دریائے سوات واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔بیرسٹر سیف نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو، وزیراعلی پنجاب مریم نواز اور وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے نام پیغام میں کہا کہ سوات کا واقعہ انتہائی المناک ہے،ہمیں افسوس ہے، سوات واقعہ پرذمہ داروں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، جس دن یہ افسوناک واقعہ ہوا اسی دن دریائے سوات سے 80 لوگوں کو بچایا گیا۔ دریائے سوات کئی 100 کلو میٹر طویل ہے، حادثے کے دن موسم خراب تھا، ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوسکتا تھا۔بیرسٹر سیف نے وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز سے پاکپتن کے ڈسٹرکٹ اسپتال میں پیش آئے واقعے پر استعفے کا مطالبہ کردیا۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ علی امین گنڈاپور سے پہلے وزیراعلی سندھ اور بلاول کو استعفی دینا چاہیے، پاک پتن کے اسپتال میں آکسیجن کی کمی سے بچوں کی ہلاکت پر مریم نواز استعفی دیں۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو پنجاب میں مرتے لوگ نظر نہیں آرہے، وہ اپنے صحت کے شعبے پر توجہ دیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔