Saturday, June 21, 2025
spot_img
ہوماسلام آباداسلام آباد: بحریہ ٹاؤن فیز 4 میں ڈکیتی کی سنگین واردات، مسلح افراد کا ریسٹورنٹ پر حملہ

اسلام آباد: بحریہ ٹاؤن فیز 4 میں ڈکیتی کی سنگین واردات، مسلح افراد کا ریسٹورنٹ پر حملہ

اسلام آباد کے پوش علاقے بحریہ ٹاؤن فیز 4 میں واقع ایک ریسٹورنٹ میں ڈکیتی کی سنگین واردات پیش آئی، جہاں 8 سے 9 مسلح اور نقاب پوش افراد نے رات تقریباً دو بجے اچانک دھاوا بول دیا۔
عینی شاہدین کے مطابق ملزمان نے ریسٹورنٹ کے عملے کو یرغمال بنا کر قیمتی سامان اور نقدی لوٹ لی۔ مزاحمت پر ملزمان نے ریسٹورنٹ میں شدید توڑ پھوڑ کی اور جاتے ہوئے سی سی ٹی وی سسٹم کا ڈی وی آر (DVR) بھی اپنے ساتھ لے گئے تاکہ واردات کے شواہد مٹائے جا سکیں۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں، تاہم تاحال کسی گرفتاری کی اطلاع نہیں ملی۔ واقعے نے علاقہ مکینوں میں شدید خوف و ہراس پیدا کر دیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔