Sunday, June 15, 2025
spot_img
ہومبریکنگ نیوزآسٹریلیا کو ہرا کر جنوبی افریقا نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

آسٹریلیا کو ہرا کر جنوبی افریقا نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

لارڈز: (دنیا نیوز) آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔کینگروز نے اپنی پہلی اننگز میں 212 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں جنوبی افریقا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 138 رنز پر آوٹ ہوگئی تھی۔آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز 74 رنز کی برتری سے کیا اور 65 اوورز میں 207 رنز بناکر آوٹ ہوئی۔

چوتھے روز

لارڈز کے تاریخی سٹیڈیم کھیلے جارہے میچ کے چوتھے روز اننگز کا آغاز ہوا تو افریقی کپتان ٹمبا باوما محض ایک رنز کے اضافے کے بعد وکٹ گنوا بیٹھے، انہوں نے 66 رنز کی اننگز کھیلی، بعدازاں ٹرسٹن اسٹبس بھی 8 رنز بناکر آٹ ہوئے۔چوتھی وکٹ کیلئے ایڈن مارکرم اور ڈیوڈ بیڈنگھم نے 35 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم مارکرم 136 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، انکی اننگز میں چوکے شامل تھے۔ ڈیوڈ بیڈنگھم 21 رنز بناکر ناٹ آٹ رہے۔

تیسرا روز

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے تیسرے روز آسٹریلیا نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز کیساتھ اننگز کا آغاز کیا، تاہم دن کے آغاز پر نتھین لائن کی پہلی وکٹ گری، جو محض 2 رنز بناکر پویلین روانہ ہوئے۔جوش ہیزل ووڈ 17 رنز بناکر آوٹ ہوگئے جبکہ مچل اسٹارک 58 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے، کینگروز کو 281 رنز کی برتری حاصل ہے۔جنوبی افریقا کی جانب سے کیگیسو رباڈا اور ایڈن مارکرم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

دوسرا روز

ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے دوسرے روز کھیل کے آغاز پر جنوبی افریقہ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر جب دوبارہ بلے بازی شروع کی تو ان کے بیٹرز پہلے روز کے مقابلے میں کافی پراعتماد نظر آئے۔کپتان ٹیمبا باووما اور ڈیوڈ بیڈنگھم کے درمیان 64 رنز کی مستحکم پارٹنر شپ کے بعد پروٹیز کو کچھ امید ضرور ملی تاہم 94 کے مجموعی سکور پر جب کپتان ٹیمبا باما 36 رنز بنا پیٹ کمنز کا شکار ہوئے تو اس کے بعد جنوبی افریقی بیٹرز کینگروز کے سامنے زیادہ دیر تک مزاحمت کرنے میں ناکام رہے اور پوری ٹیم صرف 138 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئی۔

آسٹریلیا کی جانب سے کپتان پیٹ کمنز نے تباہ کن بولنگ کی اور 28 رنز دے کر 6 وکٹیں اپنے نام کیں، مچل سٹارک 2 اور جوش ہیزل ووڈ ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔بعد ازاں آسٹریلیا نے دوسرے کھیل کے اختتام تک اپنی دوسری اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے، ایلکس کیری 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جنوبی افریقہ کے بولر ربادا نے 3 وکٹوں کے ساتھ نمایاں رہے۔اس طرح آسٹریلیا کو جنوبی افریقہ کے خلاف اب تک کل 218 رنز کی برتری حاصل ہوچکی ہے اور اس کی 2 وکٹیں ابھی باقی ہیں۔

پہلا روز

لارڈز کے میدان میں ہونے والے ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کا ٹاس جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باووما نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔آسٹریلیا کی جانب سے عثمان خواجہ اور مارنوس لبوشین نے اننگز کا آغاز کیا تاہم خواجہ کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین واپس لوٹ گئے جبکہ لبوشین 17 رنز بناکر آٹ ہوئے، تیسرے نمبر پر آنے والے کیمرون گرین 4 رنز کے مہمان ثابت ہوئے اور ٹرویس ہیڈ 11 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے۔

کینگروز کی پانچویں وکٹ 146 کے مجموعی سکور پر گری جب سٹیو سمتھ 66 رنز بناکر پویلین لوٹے، بیو ویبسٹر72 اور ایلکس کیری 23 رنز بناکر چلتے بنے جبکہ مچل سٹارک اور کپتان پیٹ کمنز ایک ایک رنز اور نیتھن لائن بغیر کھاتہ کھلے آٹ ہو گئے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے کگیسو ربادا نے 5، اور مارکو جانسن نے3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ کیشو مہاراج اور ایڈن مارکرم نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

جواب میں پروٹیز کی پہلی اننگز جاری ہے اور 43 رنز پر 4 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں اور 169 رنز کی خسارہ پورا کرنا باقی ہے، ریان رکلٹن 16، وائن مولڈر 6، ٹرسٹین اسٹبز اور ایڈن مارکرم 0 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹے ہیں۔آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹار ک نے 2 جبکہ پیٹ کمنز اور جوش ہیزل ووڈ نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

جنوبی افریقی سکواڈ

جنوبی افریقی سکواڈ میں کپتان ٹیمبا باووما، ایڈن مارکرم، ریان رکلیٹن، ویان مولڈر، ٹرسٹن سٹبس، ڈیوڈ بیڈنگھم، کائل ویرین، مارکو جینسن، کیشو مہاراج، کگیسو ربادا اور لونگی نگیدی شامل ہیں۔

آسٹریلوی ٹیم

آسٹریلوی ٹیم کپتان پیٹ کمنز، عثمان خواجہ، مارونس لبوشین، کیمرون گرین، سٹیو سمتھ، ٹریوس ہیڈ، بیو ویبسٹر، ایلکس کیری، مچل سٹارک، نیتھن لائن اور جوش ہیزل ووڈ پر مشتمل ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔