Sunday, July 20, 2025
ہومبریکنگ نیوزمسلم امہ ایران کی سپورٹ کے لیے کھڑی ہے، شہزادہ محمد بن سلمان

مسلم امہ ایران کی سپورٹ کے لیے کھڑی ہے، شہزادہ محمد بن سلمان

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ایرانی صدر سے رابطہ کیا اور اس مشکل گھڑی میں یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایران میں اپنے بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم امہ ایران کی حمایت کے لیے متحد ہے۔ سعودی ولی عہد اور ترکیہ کے صدر کے درمیان بھی رابطہ ہوا، جس میں خطے کی مجموعی صورتحال اور کشیدگی کم کرنے کے ممکنہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے فون پر رابطہ کیا اور کہا کہ ہم ایران میں اپنے بھائیوں کے ساتھ ہیں، پوری مسلم امہ متحد ہو کر آپ کی سپورٹ کیلئے کھڑی ہے۔

شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ ایرانی بھائیوں کی سپورٹ کے لئے ہر ممکن کاوشیں جاری رکھیں گے۔ ہمیں اعتماد ہے ایران دانش مندانہ اقدام کرےگا۔

ایرانی صدر نے کہ کہا صدارت سنبھالتے ہی امن اور خطے کے استحکام کی کوشش کی۔ لیکن ان کی ہر کوشش کو صہیونیوں نے ناکام بنانے کی کوشش کی۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے درمیان بھی ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔

دونوں رہنماؤں نے ایران اسرائیل کشیدگی کے بعد خطے کی صورتحال اور پیش رفت کا جائزہ لیا اور کشیدگی کو کم کرنے کے لیے تحمل مزاجی سے کام لینے کی ضرورت پر زور دیا۔

سعودی ولی عہد اور ترکیہ کے صدر نے کہا کہ ایران اور اسرائیل مذاکرات کے ذریعے معاملات کو حل کریں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔