فتح جنگ : اسٹیشن کمانڈر آرٹلری سنٹر بریگیڈئر عدنان فوجی افسران اور سویلین کے ہمراہ ڈرون حملے میں شہید ہونیوالے جبی کسراں کے رہائشی ملک محبوب کے گھر آمد پر، تحصیلدار چوہدری شفقت محمود نے پرتباک استقبال کیا،بریگیڈئر عدنان نے لواحقین سے تعزیت اور شہید کے درجات کی بلندی کی دعا بھی کی
انھوں نے کہا کہ عوام ہمیشہ عسکری اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے نظر آتے ہیں ہماری فورسز نے مؤثر جوابی کاورئی کر کے ہمارے شہیدوں کا بدلہ لے لیا ،انہوں نے کہا کہ بزدل دشمن نے اپنے مذموم مقاصد کے تحت رات کی تاریکی میں عوام پر بزدلانہ حملے کئے اور ہمارے معصوم بچوں اور عورتوں کو نشانہ بنایا جسکا پاک فوج نے بھر پور جواب دیا ،
اس موقع پر چوہدری شفقت محمود تحصیلدار فتح جنگ نے کہا کہ ہمارے معصوم اور نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا بدترین دہشت گردی ہے اور انسانیت دشمنی ہے ہمارے لوگ بہدر دلیر اور جرات مند ہیں ڈرنے والے نہیں ہیں ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے جنہوں نے مودی کی جارحیت کا بھر پور جواب دیا ہے پاکستان نے مودی کے دانت کھٹے کر دئے ہیں ہماری آرمی ائیر فورس اور نیوی پاکستان کی سرحدوں کی محافظ ہے ان کی وجہ سے ہی ہم سکون کی نیند سوتے ہیں ۔