Sunday, June 1, 2025
spot_img
ہومتازہ ترینوزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کا ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی شکایت پر کارروائی کا حکم

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کا ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی شکایت پر کارروائی کا حکم

کراچی(سب نیوز) وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کی جانب سے موصول ہونے والی شکایت پر مزید ضروری کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔یہ حکم نامہ 9 مئی 2025 کو جاری کیا گیا ہے اور یہ شکایت ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کی جانب سے صحت کے شعبے میں بے ضابطگیوں سے متعلق معاملے پر موصول ہوئی تھی۔
سندھ کے وزیر اعلی نے 7 مئی 2025 کو موصول ہونے والے خط پر “ضروری کارروائی کے لیے” کی ریمارکس درج کی ہیں۔اس مراسلے میں درخواست کی گئی ہے کہ متعلقہ قوانین، قواعد و ضوابط اور پالیسیوں کے مطابق مزید کارروائی کی جائے اور اس سے وزیر اعلی سیکرٹریٹ کو آگاہ کیا جائے.ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے تمام صوبائی وزرائے اعلی کو خط لکھے تھے صوبہ سندھ کے علاوہ اب تک کسی صوبے نے ضروری کارروائی کی ہدایت نہیں کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔