Sunday, April 20, 2025
ہومپاکستانپی ایس ایل سیزن 10،افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز کا اسلام آباد کو جیت کیلئے 140رنز کا ہدف

پی ایس ایل سیزن 10،افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز کا اسلام آباد کو جیت کیلئے 140رنز کا ہدف

راولپنڈی (سب نیوز)لاہور قلندرز نے پی ایس ایل سیزن 10کے افتتاحی میچ میں عبداللہ شفیق کی شاندار اننگز کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 139رنز کا ہدف دے دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس پر لاہور قلندرز کی کی پوری ٹیم 140رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ لاہور کی جانب سے فخر زمان اور محمد نعیم نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن اوپننگ پر آئے فخر صرف ایک سکور بنا کر میریڈتھ کی گیند پر اعظم خان کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والے محمد نعیم صرف 8 سکور بنانے میں کامیاب ہوئے اور ہولڈر کی گیند پر پولین لوٹ گئے ۔
لاہور قلندرز کے کھلاڑی ڈیرل مچل 13 ، سیم بلنگز صفر، سکندر رضا 23 ، جہانداد خان اور ڈیوڈ ویزے صفر پر ہی پولین لوٹ گئے ۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے جیسن ہولڈر نے شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی جبکہ شاداب خان نے 3 ، عماد وسیم اور ریلے میریڈتھ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔