اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔ ڈاکٹر عاصم حسین کے مطابق صدر کو مرض کے باعث آئسولیشن میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے، جبکہ ماہرین کی ٹیم ان کی دیکھ بھال کر رہی ہے۔
ڈاکٹر عاصم حسین نے بتایا کہ مختلف ٹیسٹ کے بعد صدر زرداری کے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی۔ ڈاکٹروں کی ٹیم ان کی طبیعت پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں۔