اسلام آباد (سب نیوز) سیکٹر ایف 8 میں 42 سالہ چینی خاتون کی پراسرار موت واقع ہوئی ہے، پولیس کی جانب سے لاش تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ایف 8 میں رہائش پذیر چینی خاتون کی موت سے متعلق ان کے ساتھیوں نے اطلاع دی۔پولیس حکام کے مطابق چینی خاتون کے ساتھیوں کی جانب سے ایک فون کال موصول ہوئی جس میں 42 سالہ خاتون کی ہلاکت سے متعلق آگاہ کیا گیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ چینی خاتون کی موت سیکٹر ایف 8 میں ان کی رہائش گاہ میں ہوئی ہے، پولیس نے خاتون کی لاش تحویل میں لے کر قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔چینی ساتھی نے بیان دیا کہ خاتون کی صبح طبیعت خراب ہوئی جس کے بعد وہ اپنے کمرے میں سو گئی تھی۔پولیس حکام کے مطابق چینی خاتون کی موت بارے کچھ کہنا قبل از وقت ہے، پوسٹ مارٹم کے بعد ہی حقائق سامنے آئیں گے۔
اسلام آباد کے سیکٹر ایف 8میں چینی خاتون کی پراسرار موت
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔