Sunday, March 16, 2025
ہومکامرسبوگوتا میں ’’چائنا  ان اسپرنگ ‘‘ گلوبل ڈائیلاگ کا انعقاد

بوگوتا میں ’’چائنا  ان اسپرنگ ‘‘ گلوبل ڈائیلاگ کا انعقاد


بیجنگ :چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام ’’چائنا  ان اسپرنگ :  چین کے مواقع ، دنیا کا اشتراک’’ کے عنوان سے گلوبل ڈائیلاگ کا کولمبیا خصوصی اجلاس بوگوتا میں منعقد ہوا۔

سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے  شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ  اور چائنا  میڈیا گروپ کے صدر  شن ہائی شیونگ نے ویڈیو خطاب کیا۔ چین کے کولمبیا میں سفیر چو جنگ یانگ، کولمبیا کے وزارت تجارت و صنعت کے قائم مقام وزیر سیلو روسنک سمیت چین اور کولمبیا کے سیاسی، تجارتی، تعلیمی اور میڈیا شعبوں کے تقریباً 150 مہمانوں نے اس تقریب میں شرکت کی۔شن ہائی شیونگ نے کہا کہ اس سال کے دو اجلاسوں میں صدر شی جن پھنگ نے ادارہ جاتی کھلے پن کو مسلسل وسعت دینے اور بین الاقوامی تعاون کے لئے گنجائش  کو مسلسل بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
چین کی ترقی کو دنیا سے الگ نہیں کیا جا سکتا اور دنیا کی خوشحالی کو بھی چین کی ضرورت ہے۔ عالمی چیلنجوں کے سامنے  کوئی ایک ملک اکیلے ان سے نہیں نمٹ سکتا ۔ ” کے بجائے ، ’’ کھلاپن  اور اشتراک‘‘بہتر ہے۔ ’’ ڈی کپلنگ‘‘ کے بجائے   تعاون اور جیت جیت’’  بہتر ہے۔ چین کا دروازہ  مزید وسیع ہو گا ۔‘‘چین کے اعتماد” نے دنیا کی ترقی میں مزید استحکام اور یقین پیدا کیا ہے۔ کولمبیا کے قومی ٹیلی ویژن، کولمبیا کے اسنیل ٹیلی ویژن، اور کولمبیا کے اخبار “ایل ٹیمپو” سمیت متعدد مقامی میڈیا نے اس ڈائیلاگ  کی کوریج کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔