Friday, March 14, 2025
ہومبریکنگ نیوزبلوچستان کے ضلع کچھی میں زیرتعمیر ڈیم پر نامعلوم افرادکا حملہ،7 مزدور اغوا کرلیے

بلوچستان کے ضلع کچھی میں زیرتعمیر ڈیم پر نامعلوم افرادکا حملہ،7 مزدور اغوا کرلیے

کوئٹہ(سب نیوز )بلوچستان کے ضلع کچھی میں زیر تعمیر ڈیم پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا اور وہاں کام کرنے والے7 مزدور اغوا کرلیے۔لیویز حکام کے مطابق ضلع کچھی کے علاقے سنی میں نامعلوم افراد نے زیر تعمیر ڈیم پر حملہ کیا۔

لیویز حکام کے مطابق حملہ آوروں نے ڈیم کی تعمیر کے لیے موجود مشینری کو آگ لگادی۔لیویز حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد جاتے ہوئے ڈیم پر کام کرنے والے 7 مزدوروں کو بھی اغوا کرکے لیگئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔