اسلام آباد(سب نیوز) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سےاسلام آباد، راولپنڈی، بہاولپور اور سرگودھا کی بار ایسوسی ایشنز کے نمائندوںنے ملاقات کی۔
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ انصاف کی فراہمی بار اور بینچ کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں، بار کونسلز کو قانون و انصاف کمیشن میں صوبائی سطح پر نمائندگی دی گئی ہے،
چیف جسٹس نے نیشنل جوڈیشل ریفارمز کیلئے وکلاء سے تجاویز طلب کیں۔
چیف جسٹس نے کہا کہ وکلا فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کی آن لائن قانونی تعلیم سے مستفید ہوں،
رسائی برائے انصاف ترقیاتی فنڈ سے وکلاء کو تحقیق اور استفادہ کرنے کی ضرورت ہے،
چیف جسٹس نے لاہور میں بار اور بینچ کے درمیان رابطے کے مسائل کا اعتراف کیا،
چیف جسٹس نے کہا کہ بار اور بنچ کے حوالے سے معاملے کو لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس دیکھ رہے ہیں،
چیف جسٹس نے مختلف بارز کے دورے کی دعوت قبول کیا،
ہومبریکنگ نیوزچیف جسٹس سےاسلام آباد، راولپنڈی، بہاولپور اور سرگودھا کی بار ایسوسی ایشنز کے نمائندوں کی ملاقات
چیف جسٹس سےاسلام آباد، راولپنڈی، بہاولپور اور سرگودھا کی بار ایسوسی ایشنز کے نمائندوں کی ملاقات
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔