اسلام آباد(آئی پی ایس ) قومی اسمبلی کا اجلاس کل (بروز جمع المبارک) صبح 11 بجے دوبارہ شروع ہوگا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا 8 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا ، وقفہ سوالات، توجہ دلائو نوٹس اور قانون سازی ایجنڈے میں شامل ہے۔
اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ دیوانی عدالتیں ترمیمی بل منظور کرنے کی تحریک پیش کریں گے جبکہ وزیر داخلہ محسن نقوی پاکستان ساحلی محافظین ترمیمی بل منظور کرنے کی تحریک پیش کریں گے۔ جگیوٹ روڈ اور سکندر اعظم روڈ اسلام آباد کی خستہ حالی ، سرکاری شعبے کی یونیورسٹیوں کو درپیش مالی مشکلات کے متعلق توجہ دلا نوٹس بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔