اسلام آباد (آئی پی ایس ) ڈائریکٹوریٹ آف ورکرز اینڈ ایجوکیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے اراکین کے لیے کمیونیکشن سکلز کے عنوان سے تربیتی سیشن کا انعقاد کیا۔ ڈائریکٹوریٹ آف ورکرز اینڈ ایجوکیشن کے ڈائریکٹر جنرل محمد اکبر رائے اور ڈپٹی ڈائریکٹر محمد بشیر کی سربراہی میں ہونے والی تربیتی ورکشاپ میں ایسوسی ایشن کے اراکین کی کمیونیکشن سکلز میں بہتری لانے کے لئے خصوصی لیکچر کا اہتمام کیا گیا۔
سابق ڈائریکٹر ایس آئی ٹی اسلام آباد عنایت شاہ نے کمیونیکشن سکلز پر لیکچر دیا اور شرکا کی کمیونیکشن سکلز میں بہتری کے لیے تجاویز دیں ۔ سیشن کے اختتام پر شرکا میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے ۔ صدر اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹ ایسوسی فیاض محمود نے ڈائریکٹوریٹ آف ورکرز اینڈ ایجوکیشن کو تربیتی سیشن کے انعقاد پر سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے اراکین کی کمیونیکشن سکلز بہتر بنانے میں مدد ملے گی . اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ ایسوسی ایشن اپنے اراکین کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے آئندہ بھی اس طرح کے سیشنز کا انعقادکرتے رہے گی۔