Wednesday, January 15, 2025
ہومکامرسجنرل (ر)محمد جنید کایگریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ ڈیرہ کے فوڈ ٹیکنالوجی لیب کا دورہ

جنرل (ر)محمد جنید کایگریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ ڈیرہ کے فوڈ ٹیکنالوجی لیب کا دورہ

جنرل (ر)محمد جنید کایگریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ ڈیرہ کے فوڈ ٹیکنالوجی لیب کا دورہ
ڈیرہ اسماعیل خان (محمد ریحان)جنرل (ر)محمد جنید ہلالِ امتیاز (ملٹری) نے گزشتہ روز زرعی تحقیقاتی ادارہ ایگریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ ڈیرہ کے فوڈ ٹیکنالوجی لیب کا دورہ کیا۔اس موقع پر فوڈ ٹیکنالوجی کے سربراہ ڈاکٹر شہزادہ ارشد سلیم سدو زئی نے جنرل (ر)محمد جنید کو ہائبرڈ سولر ٹنل ٹیکنالوجی پر ایک جامع اور تفصیلی بریفنگ دی۔ یہ ٹیکنالوجی کھجوروں کی پروسیسنگ اور خشک کرنے کے عمل کو نہایت موثر بناتی ہے۔ اس کے ذریعے پروسیسنگ کے دوران توانائی کی بچت کے ساتھ ساتھ کھجوروں کے معیار کو بھی یقینی بنایا جاتا ہے۔
معزز مہمان نے اس ٹیکنالوجی کی افادیت کو بخوبی سمجھا اور اسے اپنے علاقہ میں قائم فارم پر نافذ کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ ان کے نزدیک یہ ٹیکنالوجی ایک انقلابی اقدام ہے جو کھجور کی پروسیسنگ کو عالمی معیار پر لے جانے کی صلاحیت رکھتی ہے اور بین الاقوامی مارکیٹ میں پاکستانی کھجوروں کی مانگ کو بڑھا سکتی ہے
۔اس موقع پر عبد القیوم خان (ڈائریکٹر)اور عمران اللہ خان (سینئر ریسرچ آفیسر)بھی موجود تھے۔ انہوں نے کھجور کی کاشت کے مختلف پہلوئوں پر تفصیلی گفتگو کی۔ اس بات چیت میں درختوں کو بیماریوں سے بچانے کے جدید طریقے، پیداوار میں اضافے کے لیے موثر حکمت عملیاں، اور کھجور کے پھولوں کی کامیاب پولینیشن کے حوالے سے جدید تکنیک شامل تھیں۔
جنرل(ر) جنید نے اپنے تجربات اور خیالات کا تبادلہ کیا، جس سے یہ مکالمہ مزید موثر اور معلوماتی ثابت ہوا۔دورے کے دوران، جنرل (ر)جنید نے تحقیقاتی مرکز کے ڈسپلے روم کا بھی دورہ کیا، جہاں کھجور اور دیگر پھلوں سے تیار کردہ ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی نمائش کی گئی تھی۔ ان مصنوعات میں اعلی معیار کی کھجوریں، خشک میوہ جات، اور دیگر پراسیسڈ پراڈکٹس شامل تھیں، جنہیں دیکھ کر جنرل جنید نے فوڈ ٹیکنالوجی کے شعبے میں ہونے والی ترقی کو سراہا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان مصنوعات کی تیاری سے نہ صرف مقامی معیشت کو تقویت ملے گی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان کے زرعی شعبے کی ساکھ بہتر ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔