اسلام اباد (سب نیوز )اسلام آباد میں صحت سہولیات کی فراہمی کیلئے وزیراعطم پاکستان کا اہم اقدام،دارالحکومت کے سب سے بڑے ہسپتال پمز میں علاج کی بہترین سہولیات کی فراہمی جاری ،وزیراعظم میاں محمدشہبازشریف کی خصوصی ہدایات پر مریضوں کی سہولت کیلئے خصوصی پمز ہیلپ لائن نمبر جاری ،مریض ہسپتال میں علاج کے سلسلے میں درپیش مسائل کی صورت میں براہ راست (0519071711) رابطہ کرسکتے ہیں ،مریضوں اورلواحقین کی سہولت اورآگاہی کیلئے ہسپتال میں جگہ جگہ سائن بورڈزآویزاں کیے گئے ہیں ،پمز کے اوپی ڈی اور ایمرجنسی میں ہزاروں مریض علاج کی غرض سے آتے ہیں۔
،وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹرملک مختاراحمدبرتھ کی کاوشیں رنگ لے آئیں ۔ترجمان ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز ہسپتال ڈاکٹرمبشرمشتاق ڈاہا کے مطابق مریضوں کی خدمت کیلئے سینئرڈاکٹرزکی 24گھنٹے ہسپتال میں دستیابی یقینی بنادی ہے، ای ڈی پمز ڈاکٹرعمران سکندرہیلپ لائن پررابطے کرنے والے مریضوں کی شکایات کوبروقت حل کروانے کیلئے کوشاں ہیں ہسپتال میں روزانہ ہزاروں مریضوں کو بنیادی ادویات مفت فراہم کی جارہی ہیں۔