Thursday, January 23, 2025
ہومبریکنگ نیوزوزیراعظم سے افغانستان میں تعینات پاکستان کے نمائندہ خصوصی کی اہم ملاقات

وزیراعظم سے افغانستان میں تعینات پاکستان کے نمائندہ خصوصی کی اہم ملاقات

اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم محمد شہباز شریف سے افغانستان کے لئے پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق خان کی ملاقات ہوئی ہے۔پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق خان نے وزیراعظم کو اپنے حالیہ دورہ افغانستان سے متعلق بریفنگ دی۔

وزیراعظم ہا ئو س میں ہونے والی اس اہم ملاقات میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی جب چند روز قبل پاکستان نے افغان سرزمین پر موجود خوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس پر افغان حکومت نے سخت تشویش اور برہمی کا اظہار کیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔