Saturday, December 28, 2024
ہوماسلام آبادغیرصحت مند حالات :وفاقی دارالحکومت کی فوڈ اتھارٹی نے شہر کی معروف بیکری کو سیل کر دیا

غیرصحت مند حالات :وفاقی دارالحکومت کی فوڈ اتھارٹی نے شہر کی معروف بیکری کو سیل کر دیا

اسلام آباد(سب نیوز )وفاقی دارالحکومت کی فوڈ اتھارٹی نے شہر کی معروف بیکری کو غیرصحت مند حالات کی بنا پر سیل کردیاڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر طاہرہ صدیق نے بتایا کہ اسلام آباد کے علاقے بلیو ایریا میں معروف بیکری کو فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے دوران انسپکشن غیر صحت بخش حالات پر سیل کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیکری آئٹمز کی تیاری میں حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کی گئی جبکہ بیکری کو اس سے قبل کئی وارننگ لیٹرز بھی جاری کردیے گئے تھے۔ ڈپٹی ڈائریکٹرفوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ حفظان صحت کے اصولوں پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا، شہر بھر کے فوڈ پوائنٹس، ریسٹورنٹس اور بیکرز کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔