Sunday, December 22, 2024
ہومشوبزٹک ٹاک اسٹار کھابے لامے نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی

ٹک ٹاک اسٹار کھابے لامے نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی

اپنے منفرد کانٹینٹ سے شہرت حاصل کرنے والے ٹک ٹاکر ’’کھابے لامے‘‘ نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے۔

سینیگال سے تعلق رکھنے والے اطالوی شہرت یافتہ کھابے لامے نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر عمرہ ادائیگی کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

کھابے نے گزشتہ برس اپنے مذہب سے متعلق بتایا تھا کہ وہ نہ صرف ایک باعمل مسلمان ہیں بلکہ حافظِ قرآن بھی ہیں۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر اور ویڈیو میں کھابے لامے خانہ کعبہ کے سامنے احرام میں ملبوس کھڑے ہیں۔

تصویر کے کیپشن میں کھابے نے لکھا ہے کہ ’’میں صرف الحمدللہ کہنا چاہتا ہوں، خدا نے مجھے سب کچھ نواز دیا ہے‘‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’’میں نے زندگی میں بہت سے مسائل کا سامنا کیا ہے اور جب سب کچھ ناممکن نظر آتا تھا، تب میرے ایمان نے مجھے ثابت قدم رکھا، اللہ تیرا شکر ہے کہ تو ہی میری واحد امید ہے‘‘۔

واضح رہے کہ سینیگال نژاد اطالوی سوشل میڈیا ٹک ٹاکر کھابے لامے کے ٹک ٹاک پر 162 ملین سے زائد فالوورز ہیں جبکہ انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 81 ملین سے زائد ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔