پیرس:فرانس کی اعلیٰ ترین عدالت نے سابق صدر نکولس سرکوزی کو بدعنوانی کے ایک مقدمے میں مجرم قرار دینے کے نچلی عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔ عدالتی بیان میں کہا گیا ہے پہلے سے دی گئی سزائیں حتمی ہیں۔ سرکوزی جنہیں ایک سال قید کا سامنا ہے کو یہ درخواست دینے کا حق حاصل ہے کہ انہیں الیکٹرانک کڑا پہنا کر اپنے گھر پر نظر بند رکھا جائے۔
یاد رہے سرکوزی 2007 سے 2012 تک فرانس کے صدر رہے۔ وہ 2017 میں عوامی زندگی سے سبکدوش ہو گئے۔ سرکوزی نے اعلان کیا ہے کہ وہ عدالتی فیصلے کے خلاف یورپی عدالت برائے انسانی حقوق میں اپیل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اب تک یہ سزا معطل تھی لیکن اب تین سال کی سیاسی نااہلی کے ساتھ ساتھ نافذ العمل ہو گئی ہے۔
جیل کی سلاخیں یا ہاتھ میں کڑا پہن کر گھر میں نظر بندی: سرکوزی کے لیے دو راستے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔