Tuesday, July 1, 2025
ہومپاکستانعمران خان، بشری بی بی کیخلاف 190ملین پاونڈز ریفرنس کا ٹرائل مکمل،فیصلہ محفوظ

عمران خان، بشری بی بی کیخلاف 190ملین پاونڈز ریفرنس کا ٹرائل مکمل،فیصلہ محفوظ

اسلام آباد (آئی پی ایس ) بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کیخلاف 190ملین پاونڈ ریفرنس کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔
اڈیالہ جیل میں ہونے والی حتمی سماعت میں فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا گیا، 190ملین پاونڈ ریفرنس کا ٹرائل ایک سال میں مکمل ہوا۔
آج ہونے والی سماعت میں وکلا صفائی نے اپنے حتمی دلائل دیے، جس کے بعد احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کہاکہ پیر کو فیصلہ سنا دیا جائیگا۔اس سے قبل گزشتہ روز نیب کی قانونی ٹیم نے اپنے حتمی دلائل مکمل کیے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔