Tuesday, December 17, 2024
ہومبریکنگ نیوزحکومت مولانا سے بات چیت پر تیار ہے: اعظم نذیر تارڑ

حکومت مولانا سے بات چیت پر تیار ہے: اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ حکومت مولانا فضل الرحمٰن سے بات چیت پر تیار ہے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ بیٹھیں۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن سے میرا اور میرے قائد کا احترام کا رشتہ ہے، 26 ویں ترمیم کے ساتھ اس بل کو دونوں ایوانوں نے پاس کیا۔
جان بوجھ کر حالات خراب نہ کریں، یہ بات نہ مانی گئی تو پھر ایوان کے بجائے میدان میں فیصلہ ہوگا: مولانا فضل الرحمٰن
وزیرِ قانون کا کہنا ہے کہ آئین کا آرٹیکل پچاس پارلیمنٹ کی تعریف کرتا ہے، صدرِ مملکت اس ایوان کا حصہ ہیں، کوئی بھی قانون سازی صدرِ مملکت کے دستخط کے بغیر مکمل نہیں ہوتی۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آرٹیکل 75 کہتا ہے کہ صدر 10دن کے اندر منظوری دیتا ہے یا پھر مجلس شوریٰ کو واپس بھیجتے ہیں، جب صدر بل واپس کرتا ہے تو آئین کے مطابق بل کو مشترکہ اجلاس میں رکھا جاتا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ مشترکہ اجلاس میں بل ترامیم کے ساتھ یا ترامیم کے بغیر پاس ہو جاتا ہے، بل کو اسی شکل میں یا ترمیم کے ساتھ جو بھی صورت ہو مشترکہ اجلاس سے منظور کرنا ہو گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔