Tuesday, December 17, 2024
ہومبریکنگ نیوزوزیراعظم ڈی 8 ممالک کے اجلاس میں شرکت کیلئے کل مصر جائیں گے

وزیراعظم ڈی 8 ممالک کے اجلاس میں شرکت کیلئے کل مصر جائیں گے

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف تین روزہ دورے پر کل مصر جائیں گے۔

وزیراعظم کے ترجمان کے مطابق شہبازشریف قاہرہ میں منعقد ہونے والے ڈی 8 ممالک کے 11 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے جبکہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار 18 دسمبر کو ڈی 8 وزراء کونسل کے 21 ویں اجلاس میں شریک ہوں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ سمٹ کا تھیم نوجوانوں پر سرمایہ کاری کرنا اور ایس ایم ایز کو سپورٹ کرنا ہے، وزیراعظم ڈی ایٹ کے نظریات کے لئے پاکستان کے مضبوط عزم کا اظہار کریں گے، نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور مالیاتی ترقی کے لئے پاکستان کی ترغیبات پر بھی روشنی ڈالیں گے۔

وزیر اعظم کے ترجمان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف ڈی 8 کے خصوصی اجلاس برائے انسانی کرائسزز میں بھی شرکت ہوں گے اور مشرق وسطیٰ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کریں گے۔

اسی طرح محمد شہباز شریف فلسطین کی صورتحال پر پاکستان کا اصولی موقف پیش کریں گے اورمشرق وسطیٰ میں قیام امن پر زور دیں گے۔

خیال رہے سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم کی شرکت کرنے والے رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں متوقع ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔