کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ برقرار ، انڈیکس نے نئی بلند ترین ایک لاکھ ، 17 ہزار کی حد بھی عبور کر لی۔ دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں کمی ہو گئی۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے دن اسٹاک مارکیٹ میں منفی کاروبار کا آغاز ہوا تاہم تھوڑی دیر بعد کاروبار میں تیزی دیکھی گئی ، 100 انڈیکس 848 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی بلند ترین ایک لاکھ ، 17 ہزار 796 کی سطح پر پہنچ گیا۔
گزشتہ روز زبردست تیزی کے ساتھ کاروبار کے آغاز سے 100 انڈیکس نے 2 نئی بلندیوں کو عبور کرکے نیا ریکارڈ قائم کیا تھا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر گراوٹ کا شکار ہے۔ انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پرامریکی ڈالر 7 پیسے سستا ہونے کے بعد 278.17 روپے سے 278.10 روپے پر آ گیا۔