Tuesday, December 17, 2024
ہومبریکنگ نیوزنو مئی مقدمات میں ضمانت اور گارنٹی دینے والوں کے خلاف کارروائی شروع

نو مئی مقدمات میں ضمانت اور گارنٹی دینے والوں کے خلاف کارروائی شروع

لاہور(آئی پی ایس) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے نو مئی مقدمات میں ضمانت کے بعد ٹرائل میں پیش نہ ہونے والے 18 ملزمان کی ضمانت اور گارنٹی دینے والوں کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے ضامن بننے والوں کو طلبی کے نوٹس جاری کر دیے ہیں۔
عدالت نے نوٹس میں کہا کہ ملزمان ضمانت کروانے کے بعد پیش نہیں ہو رہے ہیں، کیوں نہ آپ کے ضمانتی مچلکے کی رقم بحق سرکاری ضبط کرلی جائے۔

عدالت نے مزید کہا کہ اگر پیش نہ ہوئے تو عدالت ضامن کی گرفتاری کا حکم بھی دے سکتی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔