Tuesday, December 17, 2024
ہومپاکستانسول نافرمانی کی کال واپس نہیں لی،چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر

سول نافرمانی کی کال واپس نہیں لی،چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سول نافرمانی کی کال واپس نہیں لی ہے۔
پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے کہا کہ سول نافرمانی کی کال بانی پی ٹی آئی نے دی ہے اور کال واپس نہیں لی ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی کی کسی بھی کال کی پی ٹی آئی پارلیمانی کمیٹی اورعوام مکمل حمایت کریں گے۔
قبل ازیں وزیر دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کے معاملے پر بیان میں کہا تھا کہ ہمیں اب تک کوئی پیغام تحریک انصاف کی جانب سے موصول نہیں ہوا ہے۔انہوں نے پی ٹی آئی قیادت کو مشورہ دیا تھا کہ اگر وہ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں تو پھر لہجے کو دھیما اور رویے کو نرم رکھیں، ایسی نہ ہونے کی صورت میں مذاکرات نہیں مذاق رات ہوسکتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔