نئی دہلی (آئی پی ایس )بھارت میں کانگریس کی نو منتخب رکن پارلیمنٹ پریانکا گاندھی نے بھی فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کردیا۔پریانکا گاندھی رکن منتخب ہونے کے بعد پارلیمنٹ کے اپنے پہلے ہی اجلاس میں فلسطین لکھا ہوا بیگ لے کر پہنچ گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا گاندھی نے گزشتہ ہفتے بھارت میں فلسطینی ناظم الامور سے بھی ملاقات کی تھی۔ حکمران جماعت بی جے پی کے اراکین نے پریانکا گاندھی کے اس عمل پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لوگ ایسی حرکتیں خبروں میں رہنے کے لیے کرتے ہیں۔ پریانکا گاندھی غزہ میں اسرائیلی مظالم کو فلسطینیوں کی نسل کشی قرار دے چکی ہیں اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی شدید مذمت کرتی رہی ہیں۔