اسلام آباد (سب نیوز )وفاقی حکومت کا پرائیوٹائزیشن کمیشن ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ،پرائیوٹائزیشن کمیشن ترمیمی بل 2024 قومی اسمبلی میں پیش، قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔کمیشن سے متعلق اہم اختیارات کابینہ سے لے کر وزیر اعظم کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کمیشن کے چیئر مین اور اراکین کی تنخواہوں، مراعات اور دیگر سہولیات کا اختیار وزیر اعظم کے پاس ہو گا۔تاحال کمیشن کے چیئر مین اور اراکین کی تنخواہوں مراعات اور دیگر سہولیات کا اختیار وفاقی کابینہ کے پاس ہے۔کسی ادارے کی نجکاری کے لئے نجکاری کمیشن وفاقی کابینہ کی بجائے وزارت نجکاری کی مشاورت سے اشتہار جاری کریگا۔
ہومبریکنگ نیوزوفاقی حکومت کا پرائیوٹائزیشن کمیشن ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ،پرائیوٹائزیشن کمیشن ترمیمی بل 2024 قومی اسمبلی میں پیش
وفاقی حکومت کا پرائیوٹائزیشن کمیشن ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ،پرائیوٹائزیشن کمیشن ترمیمی بل 2024 قومی اسمبلی میں پیش
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔