Wednesday, December 11, 2024
ہومبریکنگ نیوزبحریہ ٹا ئو ن کی جانب دبئی میں پروجیکٹ شروع کرنے کا معاملہ،،پاکستان سے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کا انکشاف

بحریہ ٹا ئو ن کی جانب دبئی میں پروجیکٹ شروع کرنے کا معاملہ،،پاکستان سے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کا انکشاف

اسلام آباد (سب نیوز )بحریہ ٹا ئو ن کی جانب سے دبئی میں پراپرٹی پراجیکٹ شروع کرنے کا معاملہ،پاکستان سے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کا انکشاف،رقم حوالہ ہنڈی کے ذریعے دبئی منتقل کی گئی۔غیر قانونی طور پر منتقل کی گئی رقم بحریہ ٹا ئون دبئی میں انویسٹ کی جائے گی۔
ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا، پہلے مرحلے میں بحریہ ٹا ئون انتظامیہ اور علی ملک ریاض کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔دوسرے مرحلے میں بحریہ ٹا ئون دبئی میں انویسٹ کرنے والوں کے خلاف تحقیقات کی جائیں گی۔دبئی منتقل کی گئی رقم بنکنگ چینل سے منتقل نہیں کی گئی۔ بحریہ ٹا ئون دبئی میں المختوم ایئر پورٹ کے قریب پراپرٹی کا میگا پراجیکٹ شروع کرنے جا رہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔