Thursday, December 12, 2024
ہومپاکستانپاکستانی سال 2024 میں گوگل پر کیا کچھ ڈھونڈتے رہے؟ فہرست سامنے آگئی

پاکستانی سال 2024 میں گوگل پر کیا کچھ ڈھونڈتے رہے؟ فہرست سامنے آگئی

گلوبل آرگنائزیشن آف اورینٹڈ گروپ لینگویج آف ارتھ کی عالمی تنظیم (گوگل) نے سال 2024 میں پاکستان میں مقبول ترین سرچ ٹرینڈ کی فہرست جاری کردی ہے۔

گوگل کے ایئر اِن سرچ 2024 نے پاکستان کے ڈیجیٹل منظرنامے کا ایک دلکش بیانیہ جاری کیا گیا ہے، جس کے مطابق کھیل، تفریح، کھانے اور ٹیکنالوجی نے صارفین کو گوگل کے ساتھ جکڑے رکھا اور جس سے قوم کی ترجیحات کا اظہار بھی ہوتا ہے۔

پاکستان میں کھیل کرکٹ جیسا کہ عمومی طور پر ہوتا ہے، سرچ کے رجحانات پر چھائی رہی ، جس میں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ نے قوم کی توجہ اپنی جانب مبذول کیے رکھی۔ پی ایس ایل 2024 کے شیڈول اور میچز کے ساتھ شعیب ملک اور ساجد خان جیسے اسٹار کھلاڑیوں کے بارے میں پوچھے گئے سوالات نے بھی پاکستانیوں کی کھیل سے محبت کو مزید اجاگر کیا۔

اولمپک گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم نے بھی تقریبا تین دہائیوں میں ملک کے لیے پہلا گولڈ میڈل جیتنے کے باعث پاکستانی صارفین کی توجہ حاصل کی۔

یہ جوش و خروش کھیلوں کی دنیا تک محدود نہیں رہا، بلکہ میڈیا اور شوبز سے وابستہ شخصیات جیسے ثنا جاوید اور زویا ناصر، بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی اور سوشل میڈیا کی مشہور شخصیات حریم شاہ اور مناہل ملک کے بارے میں بھی سرچ کیا گیا۔

پاکستان کے ڈیجیٹل منظرنامے میں انٹرٹینمنٹ کا بھی ایک نمایاں مقام تھا، جہاں پاکستانی ڈراموں کی مقبولیت بدستور برقرار رہی، جیسا کہ ’عشق مرشد‘ اور’کبھی میں کبھی تم‘ جیسے شوز کی تلاش سے ظاہر ہوا، بالی ووڈ فلمیں جیسے ’اینیمل‘، ’ڈنکی‘، ’بھول بھلیاں 3‘، اور’استری 2‘ بھی توجہ کا مرکز رہیں، ساتھ ہی رئیلٹی شو ’بگ باس‘ اور شدت سے منتظر ’مرزاپور سیزن 3‘ نے بھی دھوم مچائی۔

انٹرٹینمنٹ کے علاوہ، پاکستانیوں نے کھانوں کے ذائقے کا مزہ لینے کے لیے گوگل کا رُخ کیا، جہاں کیلے کی بریڈ اور کریمی پاستا جیسی تراکیب کے ساتھ مقامی پکوان جیسے مالپورا اور توا کلیجی کی تلاش کی گئی۔ لہسن کی بریڈ اور انڈے کے نوڈلز جیسے جلدی بننے والے کھانے اور موسمی مشروبات جیسے پیچ آئسڈ ٹی نے قوم کے متنوع ذائقے کو مزید اجاگر کیا۔

کرکٹ

کرکٹ میں ٹی20 ورلڈ کپ، پاکستان بمقابلہ انگلستان، پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش، پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا، پاکستان بمقابلہ بھارت، پی ایس ایل 2024 شیڈول، پاکستان بمقابلہ یو ایس اے، بھارت بمقابلہ انگلستان، بھارت بمقابلہ جنوبی افریقہ اور بھارت مقابلہ انگلستان میچز ٹاپ ٹرینڈ رہے۔

شخصیات

شخصیات میں عباس عطار، ایتل عدنان، ارشد ندیم، ثنا جاوید، ساجد خان، شعیب ملک، حریم شاہ، مناہل ملک، زویا ناصر اور مکیشن امبانی ٹاپ ٹرینڈ رہے۔

موویز اور ڈرامے

موویز اور ڈراموں میں ہیرا منڈی، انیمل، مرزاپور، اسٹریٹ2، عشق مرشد، بھول بھلیاں 3، ڈنکی، بگ باس 17، کبھی میں کبھی تم ٹاپ ٹرینڈ رہے۔

کھانا پکانے کی تراکیب

کھانا پکانے کی تراکیب میں پاکستان میں کیلے سے روٹی بنانے کی ترکیب، مالپورہ بنانے کی ترکیب، لہسن سے روٹی بنانے کی ترکیب، چاکلیت چپ کوکی بنانے کی ترکیب، توا کلیجی پکانے کی ترکیب، پیچ آئس ٹی بنانے کی ترکیب، کریم پاستا بنانے کی ترکیب، پیزا بنانے کی ترکیب، انڈون کا نوڈلز بنانے کی ترکیب، ہیش براؤن بنانے کی ترکیب ٹاپ سرچ رہے۔

ٹیکنالوجی

ٹیکنالوجی میں پاکستان میں چیٹ جی پی ٹی لاگ ان، بنگ امیج کری ایٹر، انفنکس نوٹ 30، ویوو وائے 100 (Vivo y 100)، جیمی نائی، انفنکس ہاٹ 50 پرو، ریڈ می 16 پرو میکس، آئی فون 16 پرومیکس، انفنکس نوٹ 40، ری میکر اے آئی ٹاپ سرچ ٹرینڈ رہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔