اسلام آباد (آئی پی ایس )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا سابق آئی ایس آئی سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے خلاف فرد جرم عائد ہونے پر بیان سامنے آگیا۔
ایکس پر جاری بیان میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے خلاف فرد جرم عائد کرکے فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی باقاعدہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اس کارروائی سے موجودہ قیادت کے خود احتسابی کے بیانیے کو مزید تقویت حاصل ہوگی اور اس تاثر کو زائل کیا جاسکے گا کہ طاقتور احتساب سے بالا تر ہے۔
فیض حمیدکیخلاف کارروائی سے موجودہ قیادت کے خود احتسابی کے بیانیے کو تقویت ملے گی،شاہد آفریدی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔