دمشق:شام میں حکومت کے خلاف مسلح جدوجہد کرنے والی جماعت حیات التحریر کے سربراہ ابو محمد الجولانی نے ملک سے بشار الاسد کی 14 سالہ حکومت کے خاتمے کا دعویٰ کیا ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق ابو محمد الجولانی نے کہا کہ حلب، حماۃ اور حمص کے بعد تنظیم کے جانبازوں نے دارالحکومت دمشق کا کنٹرول بھی حاصل کرلیا۔
حیات التحریر الشام کے سربراہ ابو محمد الجولانی نے کہا کہ ملک میں پُرامن انتقال اقتدار تک امورِ مملکت سابق وزیراعظم محمد غازی الجلالی چلائیں گے۔
ابو محمد الجولانی نے مزید کہا کہ ہم کسی بھی صورت شام میں موجود کیمیائی ہتھیار استعمال نہیں کریں گے۔
دوسری جانب سابق وزیراعظم محمد غازی الجلالی نے غیرملکی میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ وہ اپنے گھر میں موجود ہوں اور عوام کی منتخب کردہ کسی بھی جماعت کے ساتھ تعاون کے لیے دستیاب ہیں۔
یاد رہے کہ باغیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ دارالحکومت دمشق میں داخل ہوکر سرکاری ٹی وی چینل کی عمارت، ہوائی اڈے اور وزارت دفاع کے دفاتر پر قبضہ حاصل کرلیا ہے۔
شام کے امورِ مملکت کون چلائے گا؟ بغاوت کے سربراہ ابو محمد نے اعلان کردیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔