Wednesday, December 4, 2024
ہومپاکستانبہاولپور میں دل دہلا دینے والا واقعہ ، بند گھر سے 5 لاشیں برآمد

بہاولپور میں دل دہلا دینے والا واقعہ ، بند گھر سے 5 لاشیں برآمد

بہاولپور(آئی پی ایس )بہاولپور میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک ہی گھر سے خاتون، مرد اور دو بچوں سمیت 5 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق بہاولپور میں ایک بند گھر سے پانچ افراد کی لاشیں ملیں ہیں، پولیس کے مطابق پانچوں افراد کو گولی مارکرقتل کیا گیا ہے مرنے والوں میں میاں بیوی اور بچے شامل ہیں۔پولیس نے نے پراسرار طور پر قتل ہونے والوں کی شناخت کرلی گئیں، مقتولین میں 40سالہ محمد کاشف، 36 سالہ عروج،15سالہ جہانزیب، 13سالہ عبداللہ اور 9سالہ عبدالوہاب بھی شامل ہے۔
ریسکیوحکام کو جائے وقوعہ سے ایک بچی بھی بے ہوشی کی حالت میں ملی ہے۔ پولیس نے شواہد جمع کرنے کے بعد مزید تفتیش شروع کردی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔