Tuesday, December 3, 2024
ہومپاکستانجسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی چیئرمین نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن تعینات

جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی چیئرمین نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن تعینات

اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی حکومت نے جسٹس (ر)شوکت عزیز صدیقی کو چیئرمین نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن تعینات کر دیا ہے۔
جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی کی عہدے پر تعیناتی 3 سال کی مدت کیلئے کی گئی ہے۔حکومت نے مصباح اللہ خان اور حماد حسین رندھاوا کو این آئی آر سی میں بطورممبر تعینات کیا ہے۔تمام تعیناتیاں وفاقی کابینہ کی منظوری سے عمل میں لائی گئی ہیں، جن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔